پاکستان عوامی تحریک کا پنجاب اسمبلی کے باہر جعلی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف احتجاج

مورخہ: 22 مئی 2015ء

احتجاجی مظاہرہ کی قیادت خرم نواز گنڈاپور نے کی، سینکڑوں کارکنوں کے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، میاں اسلم، ڈاکٹر مرادراس کی طرف سے عوامی تحریک کے موقف کی بھرپور تائید
انصاف تک احتجاج جاری رہے گا، قاتل پولیس کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے، خرم نوازگنڈا پور کی میڈیا سے گفتگو

لاہور (22 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ عوامی تحریک کے کارکنان نے جعلی جے آئی ٹی، جعلی رپورٹ نامنظور، قاتل حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب کے حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو وہ شہداء کے ورثاء کی مشاورت سے نئی جے آئی ٹی بنائیں۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر مرادراس نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

سبطین خان نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے ظلم اور یکطرفہ رپورٹ کے خلاف واک آؤٹ کیا اور آئندہ بھی شہداء کو انصاف ملنے تک اپنا پارلیمانی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا جس کی کسی بھی جمہوری معاشرے میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

خرم نواز گنڈاپور نے پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی پر تعینات پولیس کی طرف سے اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر مشکوک افراد کی آمد و رفت ہورہی ہے اور پنجاب پولیس کے ٹاؤٹ ایک مرتبہ پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو متنبہ کرتا ہوں ہماری نگرانی پر مامور لوگوں کو لگام ڈالیں۔ پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے بے گناہوں کے خون کا ہر صورت حساب لے گی اور پھانسی کا پھندہ قاتل حکمرانوں کے گلے تک ضرور پہنچے گا۔

احتجاجی مظاہرے میں شیخ زاہد فیاض، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، راجہ زاہد، مظہر علوی، حافظ غلام فرید، عرفان یوسف، راجہ ندیم سمیت عوامی تحریک کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

Protest against Fake JIT report being held by PAT Lahore outside Punjab Assembly#InsafKaJanazaFakeJIT

Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Friday, May 22, 2015

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top