عوامی تحریک گوجرانوالہ کے رہنما انقلاب مارچ کے زخمی سیف اللہ چٹھہ انتقال کر گئے

مورخہ: 23 مئی 2015ء

کیا پاکستان دولت مند قاتلوں کیلئے بنایا گیا تھا؟ ڈاکٹر رحیق عباسی کی نماز جنازہ کے بعد گفتگو
ن لیگ نے ناجائز اقتدار بچانے کیلئے چنگیزیت کی نئی تاریخ رقم کی، مرکزی صدر عوامی تحریک‎

لاہور (23 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے عوامی تحریک گوجرانوالہ کے رہنما اور انقلاب مارچ کے زخمی سیف اللہ چٹھہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ چٹھہ کو گوجرانوالہ پولیس نے 8اگست کے دن یوم شہداء کی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور آتے ہوئے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ عرصہ دراز سے زیر علاج تھے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ رات رانتقال کر گئے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ن لیگ حقیقی معنوں میں خون لیگ ثابت ہو چکی ہے، ظالم حکمرانوں نے اپنا ناجائز اقتدار بچانے کیلئے بے گناہ کارکنوں کا خون پانی کی طرح بہایااور چنگیزیت کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ سیف اللہ چٹھہ ایک محب وطن، جمہوریت پسند اور ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والا ایک جرات مند رہنما تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تشدد کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بالآخر شہادت کے رتبہ پر فائز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے جسموں پر آنے والے زخم ہماری روحوں پر لگے ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ شہداء اور زخمیوں سے یہ وعدہ ہے کہ ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر غریب مزدور اور موجودہ لوٹ کھسوٹ کے نظام سے متنفر شہری پوچھ رہا ہے کہ کیا پاکستان دولت مند قاتلوں کیلئے حاصل کیاگیا تھا؟امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے سیف اللہ چٹھہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک قیمتی تحریکی بھائی سے محروم ہو گئے انہوں نے کہا کہ ہم لواحقین کے اس دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top