دین کی سربلندی راجہ عاصم محمود مرحوم کا مقصد حیات تھا: علامہ غلام مرتضیٰ علوی

مورخہ: 25 مئی 2015ء

راولپنڈی (25 مئی 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا ہے کہ ملک کو صالح قیادت فراہم کرنے اور اسے ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا تن، من، دھن قربان کر دینا دین کی سب سے بڑی خدمت ہے۔ تحریک منہاج القرآن پچھلے تیس سالوں سے یہ فریضہ پوری تندہی سے سرانجام دے رہی ہے۔ راجہ عاصم محمود مرحوم ساری زندگی اسی مقصد کیلئے جیئے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے انہیں اپنا بیٹا قرار دیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دھمیال گاؤں میں راجہ عاصم محمود مرحوم کی برسی کے موقع پر منعقدہ درس عرفان القرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروقار تقریب میں معززین علاقہ اور تحریک کے کارکن کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ اکثر لوگ اس فکری مغالطے میں مبتلا ہیں کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور حکمران بھی مسلمان ہیں، یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ نظام کو اسلامی قوانین کے مطابق ڈھالیں، ہر مسلمان پر لازم نہیں کہ وہ اس مقصدکیلئے جانی و مالی قربانی دے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ہمارے حکمران غافل ہیں، اب ہر شخص پر واجب ہے کہ کسی اجتماعی جدوجہد کے ذریعے انہیں اس بنیادی فریضے کی ادائیگی پر مجبور کرے یا اقتدار واپس لے کر صالح اور اہل لوگوں کے سپرد کرے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top