بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے منہاج کر کٹ الیون اور یو حنا آباد کرکٹ الیون میں دوستانہ میچ

مورخہ: 26 مئی 2015ء

مسلم اور مسیحی نوجوانوں کو باہمی محبت، بھائی چارے اورقیام امن جیسے نکات پر اکٹھے ہونا ہو گا۔ سہیل رضا‎
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور کی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت، انعامات تقسیم کئے

لاہور (26 مئی 2015) منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام منہاج کر کٹ الیون اور یوحنا آباد کرکٹ الیون دوستانہ میچ مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر گراؤنڈ میں ہوا۔ اس موقع پر دیگر مزاہب کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی جن میں سیکرٹری کیتھولک جاوید ولیم، سیکرٹری ایگزیکٹو سیکرٹری‎ URI، چیئرمین ساتھ پاکستان فاؤنڈیشن کاشف نواب، ، علامہ حافظ نعمان و دیگر بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والی ٹیم اور نمایاں کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اور مسیحی نوجوانوں کو باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے، مذہبی منافرت کے خاتمہ اور پاکستان میں امن کے قیام جیسے نکات پر اکٹھے ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن وطن عزیز میں بین المذاہب رواداری کے عملی فروغ، احترام انسانیت اور دیگر مذاہب، مسالک کے پیروکارو کے وجود کو تسلیم کرنے کی جدوجہد کر ہے ہیں۔ ہم سب پاکستانی شہری ہیں ہمیں یکساں حقوق میسر ہیں، باہمی اتفاق سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے۔ میچ کا اختتام یوحنا آباد الیون کی فتح پر منتج ہواجس پر انہیں خوبصورت ٹرافی اور انعامات دئیے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top