عالم اسلام کے مسلمان بے حسی ترک کر کے برما کے مسلمانوں کی مدد کریں، عرفان یوسف

مورخہ: 07 جون 2015ء

لاہور (07 جون 2015) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے حکمران بے حسی ترک کر کے برما کے مسلمانوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مظالم اگر دنیا کی کسی اور اقلیت سے ہو رہے ہوتے تو کیا اقوام متحدہ پھر بھی خاموشی رہتی ہے؟ وہ گزشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں رضی طاہر، حسن، عباس و دیگر نے شرکت کی۔ عرفان یوسف نے اعلان کیا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف کالج کی سطح پر احتجاجی مظاہرے کرے گی اور اس احتجاج کے ذریعے عالم اسلام کے بے حس حکمرانوں کی توجہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی طرف مبذول کروائے گی۔ اجلاس میں حکومت پاکستان کی بزدلانہ مذمت اور مصلحت آمیز خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔‎

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top