سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی، قتل و غارت گری اور حکومتی بربریت و تشدد کی بدترین مثال ہے: شیخ زاہد فیاض

مورخہ: 07 جون 2015ء

چک جھمرہ (7 جون 2015) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ حکمران صرف احتجاج کی زبان سمجھتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف دلوانے کیلئے قانون اور عوام کی عدالت میں جنگ لڑیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی، قتل و غارت گری اور حکومتی بربریت و تشدد کی بدترین مثال ہے۔ پنجاب حکومت کے تحت قائم کی گئی جعلی جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آئین، قانون، جمہوریت اور بین الاقوامی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں۔ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 16 جون کو ہونے والے احتجاج میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انقلاب کا سفر جاری ہے انقلاب کا یہ قافلہ خوشحالی اور نظام کی تبدیلی کی منزل تک پہنچ کر ہی دم لے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چک جھمرہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ورکرز کنونشن سے مرکزی صدر یوتھ مظہرعلوی، ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، میاں ریحان مقبول، رانا طاہر سلیم، ڈاکٹر خلیل احمد، محمد ارسلان قادری، اسداللہ خاں، محمد امجد بل، ناظم علی چیمہ اور حاجی ساجد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنوں کا کسی بھی مرحلہ پر ساتھ نہیں چھوڑا، جس طرح کارکنوں نے انصاف کے نظام کیلئے قربانیاں دیں اسی طرح قیادت نے بھی شانہ بشانہ قربانیاں دیں۔ ہماری منزل انقلاب ہے، انقلاب کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور بہت جلد لوٹ کھسوٹ کا نظام اپنے انجام کو پہنچے گا۔ کارکن اپنے دلوں سے حکومتی دہشت گردی کا خوف نکال کرایک بار پھر میدان عمل میں اتر آئیں۔ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جائیں اور موثر انداز میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top