چیئرمین سپریم کونسل سے مرکزی نظامتِ دعوت کے اسکالرز کی خصوصی ملاقات

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے دینِ اسلام کے آفاقی پیغام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ انداز میں عوام الناس تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آپ نے دعوتِ دین کے میدان میں حکمت، اخلاص، حسنِ کردار اور مؤثر ابلاغ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سکالرز کو قیمتی رہنمائی فراہم کی۔ آپ نے کہا کہ داعیانِ دین کو اپنے قول و عمل کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
چیئرمین سپریم کونسل نے قائد ڈے مہم 2026 میں تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کی جانب سے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں علامہ جمیل احمد زاہد، صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ محمد منہاج الدین قادری،علامہ محمد سلیمان اعظم، قاری ریاست علی چدھڑ سمیت مرکزی نظامتِ دعوت کے دیگر سکالرز بھی شریک تھے۔


























تبصرہ