چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا گوشۂ درود کا دورہ، تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ

لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرّم نواز گنڈاپور کے ہمراہ گوشۂ درود (مینارۃ السلام) کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انجینئر محمد سلیم نے منصوبے کے مختلف تعمیراتی مراحل، استعمال ہونے والے مٹیریل، اورجاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمد رفیق نجم، شاہد لطیف، نوراللہ صدیقی اور کرنل ر خالد جاوید بھی موجود تھے۔































تبصرہ