جہلم: شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی تقریب

مورخہ: 17 جون 2015ء

17 جون 2014ء کو پنجاب حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان عوامی تحریک جہلم کے شعبہ خواتین کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر جہلم میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ماڈل سکول جادہ کی پرنسپل مریم نعیم، منہاج القرآن ویمن لیگ دینہ کی صدر سلمی شبیر، سیدہ عاصمہ صدیقہ، شہزانہ عنصر، منہاج نعت کونسل جہلم، راحیلہ زین سمیت مختلف یوسیز سے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مریم ندیم نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جس انقلاب کی بنیاد رکھی ہے ہم اسے پائے تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ شہداء کے ورثا نے حکومتی دولت کے بدلے اپنے خون کا سودا نہ کر کے غیرت، جرآت اور حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ ہم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قاتلوں سے دیت نہیں عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق قصاص لیں گے۔

تقریب میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ڈاکومنٹری اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا خصوصی پیغام بھی چلایا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top