2 سو ارب کے سولر پراجیکٹ کی بجلی کی پیداوار کہاں گئی ہے، ڈاکٹر رحیق عباسی

مورخہ: 21 جون 2015ء

غیر مسلم حکومتیں بھی روزہ داروں کو ریلیف دیتی ہیں، یہاں تکلیف دی جا رہی ہے
حکمرانوں کو سچ بولنے کی عادت نہیں، وزیر اعظم کا نوٹس لینا بھی ڈھونگ نکلا‎

PAT president Dr RaheeqAbbasi statement press releaseپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ قائد اعظم سولر پارک منصوبہ پر 200 ارب لاگت آئی۔ حکمران بتائیں اس پراجیکٹ کی پیداوار سے پنجاب میں کتنی لوڈ شیڈنگ کم ہوئی؟ صرف کرپشن اور کمیشن کیلئے پنجاب کو 150 ارب کا مزید مقروض کر دیا گیا اور لوڈ شیڈنگ جوں کی توں ہے۔ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ غیر مسلم حکومتیں بھی روزہ داروں کو ریلیف دیتی ہیں مگر یہاں تکلیف دی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے نوٹس لینے کا ڈرامہ کیا مگر اس سے بھی لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آئی۔ حکمرانوں کو سچ بولنے کی عادت نہیں۔ کبھی 6ماہ کبھی ایک سال اور اب لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی 2018 کی تاریخ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کنٹرول نہ ہوئی تو عوامی تحریک عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی۔

ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کی نام نہاد مہم، گردشی قرضوں کی ادائیگی، درجنوں منصوبوں کی تنصیب اور ایم او یوز کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں رتی برابر کمی نہیں آئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمرانوں کا ہر منصوبہ کاغذی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی منصوبوں کے نام پر سب سے زیادہ ڈرامے وزیر اعلیٰ پنجاب کر رہے ہیں نندی پور پاور اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر ایسے تشہیر کی گئی جیسے نندی پور پاور اسٹیشن نے جیسے ہی کام شروع کیا لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی مگر آج اسی نندی پور پاور سٹیشن کو ملائشیاء کی ایک فرم کو ٹھیکے پر دیا جا رہا ہے۔ قائد اعظم سولر پارک منصوبے کے افتتاح کے موقع پر بھی ڈرامے بازی کی حد کر دی گئی تھی مگر عوام کو اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو، ا لوڈ شیڈنگ جوں کی توں ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top