پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ سے ان کا ’’آشیانہ‘‘ چھینا گیا تو ساتھ کھڑے ہونگے: عوامی تحریک

مورخہ: 22 جون 2015ء

شہباز حکومت کے منصوبے صوبائی خزانہ اور صوبائی دارالحکومت کو برباد کررہے ہیں:ڈاکٹر رحیق عباسی
‎50 فیصد بھوک کا شکار آبادی کیلئے وزیراعلیٰ کے پاس کوئی میگا منصوبہ نہیں ہے: مرکزی صدر‎
حکمران پنجاب یونیورسٹی کے علم و فضل کے قابل فخر ادارے کو انجن شیڈ میں بدلنے سے باز رہیں

لاہور (22 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کے نام نہاد منصوبے کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ سے ان کا آشیانہ چھیننے کی کوشش کی گئی تو اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ ضدی اور ہٹ دھرم وزیراعلیٰ اپنے نام نہاد منصوبوں کے ذریعے صوبائی خزانہ اور صوبائی دارالحکومت کا تاریخی اور قدرتی حسن برباد کرنے پر تلا ہوا ہے۔ 50فیصد خط غربت سے نیچے سسکنے والی پنجاب کی آبادی کیلئے خودساختہ خادم اعلیٰ کے پاس کوئی میگا منصوبہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کو یقین دلایا کہ پاکستان عوامی تحریک ان کا حق غصب نہیں ہونے دے گی اور اگر پنجاب حکومت نے روایتی غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی تو اس کا راستہ روکا جائے گا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران علم و فضل کے قابل فخر ادارے پنجاب یونیورسٹی کو انجن شیڈ میں تبدیل کرنے سے باز رہیں۔ یہ فیروزپور روڈ نہیں کہ میٹرو بس کی آڑ میں جہاں کے غریب دوکانداروں کو آپ اپنی غنڈہ پولیس کے ذریعے ہراساں کرکے انہیں ان کی عمر بھر کی جمع پونجی اور روزگار سے محروم کردوگے اور کوئی مزاحمت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خون بہانے اور قاتلوں کو اپنی من پسند جے آئی ٹی سے کلین چٹ دلوانے کے بعد پنجاب حکومت سمجھتی ہے کہ اقتدار کے نشے میں وہ جو ظلم بھی کرے گی تو کوئی اسے روکنے والا نہیں ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top