فرانس: عدالت عالیہ کا جنرل الیکشن2013 کو شفاف قرار دینا حسب توقع ہے: چودھری محمد اقبال

پیرس (اے کے راؤ) صدر پاکستان عوامی تحریک سپین اور پی اے ٹی یورپ سیکرٹری جنرل چودھری محمد اقبال نے کہا ہے کہ دھاندلی پر قائم کمیشن خور جوڈیشل کمیشن کا الیکشن کو صاف شفاف کہہ کر کلین چٹ دینا حسب توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے وقت ہی قوم کو بتا دیا تھا کہ اس کمیشن کے فیصلے سے کچھ نہیں نکلے گا اور قوم کو سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اب فیصلہ قوم کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قادری موجودہ نظام کے حوالے سے کل بھی ٹھیک کہتے تھے اور موجودہ نظام کو جعل سازی قرار دینے کا ان کا موقف آج بھی درست ہے۔

چودھری محمد اقبال نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر بغلیں بجانے والے اور خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں کو اس کمیشن کی حقیقت سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ کے تناظر میں دیکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سربراہ مملکت نے اپنے مطلب کی رپورٹ شائع کرانے کا حکم دینے میں چند گھنٹوں کی بھی تاخیر نہیں کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ اب تک دبائی جا رہی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top