انسداد دہشت گردی اور فروغ امن نصاب کی تقریب رونمائی آج اسلام آباد میں ہو گی

امن نصاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام آباد پہنچ گئے

لاہور (28 جولائی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے 11 کتابوں پر مشتمل امن نصاب تیار کر لیا ہے جس کی تقریب رونمائی آج (بدھ) اسلام آباد میں ہو گی۔ امن نصاب انگریزی، اردو اور عربی زبان میں مرتب کیا گیا ہے۔ انگریزی زبان میں مرتب کیے گئے نصاب کی تقریب رونمائی 23 جون کو لندن میں ہو چکی ہے۔ طلباء، دانشوروں، فورسز کے افسران، علماء و آئمہ مساجد کیلئے الگ الگ نصاب تیار کیا گیا ہے۔ امن نصاب قرآن و سنت کے حوالہ جات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ امن نصاب دنیا کے تمام سربراہان مملکت اقوام متحدہ اور پاکستانی سفارتخانوں کو ارسال کیا گیا ہے۔ قومی ایکشن پلان کے تحت امن نصاب تیار کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی جو اس نے پوری نہیں کی۔ حکومت اس نصاب کو کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر نافذ کرے، نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گزشتہ روز اسلام آباد روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن نصاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ امن نصاب کی تقریب میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، مختلف ممالک کے سفیر اور سینئر صحافیوں، دانشوروں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب کا آغاز دوپہر ایک بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top