عوامی تحریک کا تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھر پور شرکت کا اعلان

مورخہ: 02 اگست 2015ء

بنک ٹرانزیکشن پر ظالمانہ ٹیکس سے تاجروں کے ساتھ عام کھاتہ دار بھی متاثر ہو رہے ہیں
عوامی تحریک کے تاجر ونگ عوامی تاجر اتحاد کا اہم اجلاس آج 3 اگست مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا

لاہور (02اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک نے 5 اگست کوتاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے آج 3 اگست کو عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں عوامی تاجر اتحاد کے عہدیدار شریک ہوں گے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر صدارت منعقدہ 31 جولائی کے اجلاس میں تاجروں کے مطالبہ کو جائز قرار دیتے ہوئے بھرپور حمایت کا فیصلہ کر لیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ تاجروں کے چندے اور تاجروں کی حمایت سے سیاست کرتی ہے اور اب آئی ایم ایف کے یہ غلام حکمران تاجروں کے معاشی قتل عام کے منصوبے بنانا شروع ہوگئے ہیں، بنک ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے کا سرے سے کوئی جواز نہیں ہے، یہ ٹیکس آئی ایم ایف کے کہنے پر لگایا گیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے مظالم اور بیڈ گورننس سے اب تاجر بھی محفوظ نہیں رہے، اب تاجروں کو بھی فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ کب تک ن لیگ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top