دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بندوق کیساتھ قلم کا استعمال بھی ناگزیر ہے: میاں منظور احمد وٹو

مورخہ: 03 اگست 2015ء

فروغ امن نصاب کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کا تحقیقی کام قابل قدر ہے، نوراللہ صدیقی سے گفتگو
عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے انسداد دہشتگردی اور فروغ امن نصاب کی کتب پیش کیں

لاہور (3 اگست 2015) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے انسداد دہشتگردی اور فروغ امن کے نصاب کے حوالے سے مرتب کی گئی کتب دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور احمد خان وٹو نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بندوق کے ساتھ ساتھ قلم کا مؤثر استعمال بھی ناگزیر ہے۔ ہم دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے اٹھنے والی ہر آواز اور ہر قدم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن دہشتگردی کے ایشوء پر ابہام سے پاک موقف رکھتا ہے۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم اور امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی یہ تحقیقی کاوش قابل قدر ہے، اس سے پہلے انہوں نے دہشتگردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتویٰ دیکر قوم کی رہنمائی کی جو بلاشبہ ایک قومی خدمت ہے اور اس کی ضرورت بھی محسوس کی جارہی تھی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top