بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لینے کا وقت آگیا:بریگیڈیئر(ر) محمد مشتاق للہ

مورخہ: 05 اگست 2015ء

3 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار، بھارتی حکومت خطے کا امن برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے

لاہور (5 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے رکن بریگیڈیئر (ر) محمد مشتاق للہِ نے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور بین الاقوامی بارڈر اور قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کو فوجی سطح پر بروقت جواب مل جاتا ہے لیکن سیاسی سطح پر کوئی ردعمل نہ ملنے کی وجہ سے بھارت یہ غیر قانونی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بریگیڈیئر (ر) مشتاق للہِ نے بھارتی فورسز کی فائرنگ سے گزشتہ روز 3 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اب اسی کی زبان میں جواب دینے کا وقت آ گیا ہے اور اس حوالے سے سیاسی قیادت خوف اور مصلحتوں سے باہر نکلے اور سفارتی سطح پر بھارت کو اس کا منہ توڑ جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور اچھے ہمسایے کی طرح رہنا چاہتے ہیں لیکن بھارت کی موجودہ انتہا پسند حکومت خطے کے امن کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے جس کا علاقائی اور عالمی فورمز پر نوٹس لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top