ایک سال بعد سابق صدر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی یاد آ گئی، خرم نواز گنڈا پور

مورخہ: 31 اگست 2015ء

سابق صدر ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کروائیں
دھرنے کے دنوں میں پیپلزپارٹی کی قاتل حکومت کی بیساکھی نہ بنتی تو آج قوم کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے

لاہور (31 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سابق صدر کو ایک سال کے بعد ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی یاد آ گئی، سابق صدر اپنی ایک سالہ خاموشی کے ازالہ کیلئے ماڈل ٹاؤن کے 14بے گناہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کرائیں اور ایسی ہی قراردادیں قومی اسمبلی اور سینیٹ اسمبلی میں اپنے اپوزیشن لیڈرز کے ذریعے پیش کروائیں۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور عوامی تحریک کے مظلوم کارکن ایک سال سے انصاف کیلئے سڑکوں پر ہیں کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ جب بھی کسی جماعت کو ن لیگ سے تکلیف پہنچتی ہے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذکر کرتا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے کیلئے شہیدوں کی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے افسوسناک خاموشی اختیار کی۔ اب جب مفاہمت کی سیاست، ندامت کی سیاست میں تبدیل ہوئی ہے تو قاتلوں اور دہشتگردوں کے چہرے یاد آ گئے اگر آصف علی زرداری دھرنے کے دوران قاتل اور دہشتگرد حکومت کی بیساکھی نہ بنتے تو آج 19کروڑ عوام کا برا حال نہ ہوتا اور نہ ہی بے گناہ شہریوں کے قاتل ایوانوں میں بیٹھے عوام کی بے بسی کا مذاق اڑا رہے ہوتے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top