آسٹریا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی شامی پناہ گزینوں کو اشیائے خوردونوش اور قانونی مدد کی فراہمی

ویانا (بیورو رپورٹ) منہاج ویلفیئر فاونڈیشن دنیا بھر میں دکھی و مصیت زدہ انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ گذشتہ کئی ہفتوں سے منہاج القرآن آسٹریا کے سیکرٹری جنرل عمیر الطاف منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے کارکنان کے ہمراہ شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے کھانا، کپڑے، جوتے اور روزمرہ زندگی کی اشیائے ضروریہ فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر بلال چیمہ ان پناہ گزینوں کو بھرپور قانونی راہنمائی بھی مہیا کررہے ہیں۔ منہاج القرآن آسٹریا سرپرست اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر خواجہ محمد نسیم، منہاج القرآن آسٹریا کے صدر محمد نعیم رضا قادری، علامہ مدثر اعوان، مسز مریم خواجہ، شیخ محبوب عالم اور دیگر عہدیداران بھی کارکنان کے ہمراہ پناہ گزینوں کے کیمپ میں جا کر اس عظیم خدمت میں شامل ہو رہے ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان اعجاز ملک، زاہد چوہان، صادق سکندر، احمد خان، زوہیب حسن، زبیر الطاف، محمد عثمان اور طارق منیر کے نام نمایاں ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top