والدین طالب علموں کی بھرپور دلچسپی کے باعث منہاج یونیورسٹی لاہور میں داخلوں کی آخری تاریخ 10 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

لاہور (29 ستمبر 2015) منہاج یونیورسٹی لاہور میں مختلف فکلیٹیز میں داخلوں کی تاریخ والدین، طلباء و طالبات کی بھرپور دلچسپی اور رابطوں کے باعث 30ستمبر سے بڑھا کر 10 اکتوبر کر دی گئی ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری نے یہاں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور سستی، معیاری اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ جدید تعلیم کی فراہمی کی ایک باوقار اور قابل اعتماد یونیورسٹی ہے۔ منہاج یونیورسٹی محض تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ تربیت اور کیئریئر کونسلنگ کے حوالے سے ایچ ای سی سے منظور شدہ عالمی شہرت کی حامل یونیورسٹی ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور صحت افزا ماحول اور تجربہ کار لیکچررز اور پروفیسرز کے باعث طلبہ و طالبات کی ہمیشہ سے توجہ کا مرکز رہی ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات اندرون و بیرون ملک مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ منہاج یونیورسٹی لاہور میں داخلے جاری ہیں۔ آخری تاریخ 30ستمبر سے بڑھا کر 10 اکتوبر کر دی گئی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top