بھارت اقلیتوں کے آئینی حقوق اور مقدس کتابوں کا احترام کرے: سہیل احمد رضا

’’گروگرنتھ‘‘کی بے حرمتی قابل مذمت عمل ہے، ایسے واقعات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں
پاکستانی کرکٹ حکام کے ساتھ بھارت میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت
سہیل رضا کی سردار منموہن سنگھ خالصہ، سردار گلاب سنگھ، سردار رنجیت سنگھ گیانی و دیگر رہنماؤں سے گفتگو

لاہور (19 اکتوبر 2015) منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ سکھ مذہب کی مقدس کتاب ’’گروگرنتھ‘‘ کی بے حرمتی ایک قابل مذمت حرکت اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف رویہ ہے۔ اس طرح کے افسوسناک واقعات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بھارت اقلیتوں کے آئینی حقوق اور ان کی مذہبی کتابوں کا احترام کرے صرف سکھ ہی نہیں مسلمان، عیسائی اور دیگر اقلیتیں بھی بھارت میں سر اٹھانے والی انتہا پسندی تازہ لہر کی زد پر ہیں اس پر اگر قابو نہ پایا گیا تو اس کے خطرناک نتائج عالمی امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز سکھ رہنماؤں سردار منموہن سنگھ خالصہ، سردار گلاب سنگھ، سردار رنجیت سنگھ گیانی، سردار ڈاکٹر سورن سنگھ، سردار رمیش سنگھ، سردار جنم سنگھ، سردار ویر سنگھ، سردار سرجیت سنگھ، سردار پروفیسر کلیان سنگھ اور سردار بشن سنگھ سے ملاقات کی اور انکی مذہبی کتاب کی بے حرمتی پر ان سے افسوس کا اظہار کی۔

اس موقع پر سکھ رہنماؤں نے سہیل رضا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک توانا آواز ہیں اور انہوں نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کا پیغام دیا۔

سہیل رضا اور سکھ رہنماؤں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حکام کے دورہ بھارت کے موقع پر شیوسینا کے غنڈوں کی طرف سے گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مکروہ جمہوری چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگی۔ بھارت اپنے اندر موجود انتہا پسنداور دہشتگرد تنظیموں کو بین کرے اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔ سکھ رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مذہبی کتب کی توہین اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لے اور مذاہب کے احترام اور مقدس کتابوں سے متعلق عالمی چارٹر پر عملدرآمدیقینی بنائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ مذہبی بنیادوں پر دل آزاری کا بڑھتا ہوا رجحان ایک بڑے تصادم کو جنم دے سکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top