مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام’’اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان‘‘ سیمینار

اقبالیات کو تعلیمی اداروں میں لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے، قرارداد
سیمینار سے ایم ایس ایم کے مرکزی صد ر عرفان یوسف، سید عالم، ثمر عباس کا خطاب

لاہور (9 نومبر 2015) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں 9 نومبر یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلہ میں ’’اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا، سیمینار میں مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ حکومت اردو کو دفتری زبان کے طور پر فی الفور نافذ کرے اور اقبالیات کو لازمی مضمون کے طور پر سکولوں، کالجوں میں پڑھایا جائے۔ سیمینار کی صدارت مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے جبکہ سیمینار سے میاں ثمر عباس، میاں عنصر محمود، سردار اویس اور ملک سعید عالم نے خطاب کیا۔

چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے علمی و فکری اعتبار سے تربیت یافتہ نوجوان اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے شاہین ہیں۔ یہی وہ نوجوان ہیں جو پاکستان میں مصطفوی انقلاب برپا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روح اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے وعدہ ہے کہ پاکستان کو لوٹ مار اور غریب کا استحصال کرنے والی کرپٹ قیادت سے پاک کر کے دم لیں گے۔ 14اگست 2014 کے انقلاب مارچ میں پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم وطن عزیز میں مصطفوی انقلاب برپا کرنے کیلئے جان و مال کی بے دریغ قربانیاں دینے کے جذبے سے کل بھی سر شار تھے اور آج بھی ہمارے جذبہ میں کوئی کمی نہیں آئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top