لوٹ مار اور کرپشن کا نظام بدل کر دم لیں گے، انقلابی جدوجہد جاری ہے: سردار شاکر خان مزاری

قرضوں کے نام پر ملک کو گروی رکھا جارہا ہے، گورننس نام کی کوئی شے نظر نہیں آتی
ڈاکٹر طاہرالقادری جلد پاکستان آکر قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں گے
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات کی اجلاس میں گفتگو

ملتان (14نومبر2015ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے کہا ہے کہ ملک میں قائم لوٹ مار اور کرپشن کا نظام بدل کر دم لیں گے، ہماری انقلابی جدوجہد جاری ہے جس کے نتیجے میں ملک انقلاب کے ثمرات ضرور سمیٹے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جلد پاکستان واپس آکر قومی سیاست میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ملتان میڈیا آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجود حکمرانوں نے بدتریں طرز حکمرانی کی وہ مثال قائم کی ہے کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ پاک فوج نے ملکی سلامتی کیلئے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مشغول ہیں یہاں تک کہ پاک فوج کو حکومت کی بیڈ گورننس کی نشاندہی کرنا پڑی۔ آئی ایم ایف سے قرضوں کے نام پر ملک کو گروی رکھا جارہا ہے ملکی معیشت دن بدن بحران کا شکار ہوتی جارہی ہے جبکہ حکمرانوں کے کاروبار ترقی کررہے ہیں۔ ملک میں بسنے والا کوئی بھی طبقہ حکمرانوں سے خوش نہیں ہے۔ کسانوں کو دھوکہ دینے کیلئے جعلی کسان پیکج شروع کرنے کا اعلان کیا گیا جس سے صرف پٹواری فائدہ اٹھائیں گے۔ آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

تحریک منہاج القرآن ملک سے ظالم نظام کا خاتمہ کرکے عدل وانصاف اور مساوات پر مبنی نظام قائم کرنا چاہتی ہے جس کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ مصطفوی انقلاب اس دھرتی کا مقدر ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں ہونیوالی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر تحریک منہاج القراان کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر راؤ محمد اسحاق، میڈیا کوآرڈنیٹر راؤ محمد عارف رضوی اور محمد یعقوب عثمانی بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top