جموں و کشمیر: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ’پیغامِ شہدائے کربلاء‘ کانفرنس

سرینگر: منہاج القرآن انٹرنیشنل جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام لالہ رُخ ہوٹل سرینگر میں ’پیغامِ شہدائے کربلاء‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن جموں و کشمیر کے صدر عبدالرشید خان کر رہے تھے۔ کانفرنس میں علماء، اساتذہ، طلبہ اور سکالرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے اور منظوم انداز میں سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

منہاج القرآن جموں و کشمیر کے صدر عبدالرشید خان نے شرکائے کانفرنس کو خوش آمدید کہا اور کلماتِ استقبالیہ پیش کیے۔ کانفرنس سے منہاج القرآن جموں و کشمیر کے چیف کوآرڈینیٹر صوفی عبدالرحمٰن، نائب صدر عبدالحمید نعیمی، سیکرٹری نشر و اشاعت اشفاق احمد ڈار، ضلع پلوامہ سے شریک علامہ ارشاد احمد خان اور ضلع اسلام آباد سے شریک علامہ ارشاد احمد قادری نے خطاب کیا۔ مقررین اپنے خطابات میں امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور اس کے مقصد پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جموں و کشمیر کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اردو تصنیف ’الجہاد الاکبر‘ اور انگریزی تصنیف Islam and Christianity کی تقریب رونمائی کی گئی۔ شرکائے کانفرنس نے شیخ الاسلام کی تصانیف کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ کتب بین المذاہب رواداری کو رواج دینے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top