کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کا ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء میں تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی امیر پیر سید حبیب اللہ چشتی، سابق صوبائی امیر رانا محمد امین، پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ کے کوآرڈینیٹر محمد اسماعیل، ڈاکٹر اشتیاق بلوچ، محمد اعظم بلوچ، تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے ڈویژنل کوارڈینٹر محمد عارف مینگل، امیر صاحبزادہ خالد الرؤف قادری، نائب امیر محمد اعجاز، ناظم صفدر اقبال، ناظم علماء کونسل عبدالودود مینگل، ناظم مالیات اورنگ زیب وڑائچ، نائب ناظم مالیات عبدالمجید اعوان، ناظم دعوت شاہداقبال، ناظم تربیت محمد ندیم طاہر، ناظم نشر و اشاعت عمران جاوید، منہاج القرآن یوتھ لیگ کوئٹہ کے کوآرڈینٹر عطاء اللہ بلوچ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کوئٹہ کے صدر عنایت اللہ، تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رفقاء و وابستگان سمیت مختلف سماجی و مذہبی شخصیات شامل تھیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعتِ رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت بالترتیب قاری عبدالودود مینگل، محمد اعظم چشتی اور صاحبزادہ سید علی شاہ نے حاصل کی، جبکہ ملک محمد ارشد نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ تحریک منہاج القرآن ضلع کوئٹہ کے امیر صاحبزادہ خالد الرؤف قادری نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور تشریف آوری پر شرکاء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جب قرآن نازل کرنے کا ارادہ فرمایا تو ہر کائنات کی ہر شے نے اسے اپنے اندر سمونے کی طاقت نہ پا کر اس ذمہ داری سے معذرت کرلی۔ پھر اللہ تعالٰی نے اپنے اس کلام کو قلب و سینہء مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کیا اور آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلبِ اطہر نے اسے اپنے اندر سما لیا۔ اللہ تعالٰی نے فرش و عرش اور جنت و دوزخ سمیت کائنات کے تمام علوم قرآنِ مجید میں جمع کر دیے۔ پھر یہ قرآن زبانِ مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دور نبوت میں امت مصطفٰی ﷺ کی رشد و ہدایت کے لیے ادا ہوتا رہا اور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علمِ ماکان و مایکون بیان فرما دیا۔

انہوں نے درسِ قرآن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے واسطہ مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر قرآن سے ہدایت لینے کو گمراہی قرار دیا اور ادب و محبت اور تعلقِ بارگاہ مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدایت کا راستہ بتایا۔

پروگرام کے اختتام پر علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی اور پیر سید حبیب اللہ چشتی نے تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت لینے والے احباب میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی امیر پیر سید حبیب اللہ چشتی کے اختتامی کلمات اور دعائے خیر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

اس موقعہ پر تحریک منہاج القرآن کوئٹہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کے سٹال کا بھی اہتمام کیا تھا، جس میں شرکاء خصوصی دلچسبی ظاہر کی اور بڑی تعداد میں سی ڈیز اور کتب کی خریداری کی۔

شرکاء کو روایتی چائے کی ضیافت پیش کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top