اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالوں نے اسلام کو بدنام کیا، صاحبزادہ فیض الرحمن درانی

مسلم حکمرانوں کی بد اعمالیوں کی وجہ سے عالم اسلام مشکلات سے دوچار ہے

لاہور (4 دسمبر 2015) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ اسلام اخوت و محبت کا دین ہے، اسلام کے نا م پر دہشتگردی کرنیوالوں نے اسلام کو بدنام کیا۔ وہ گذشتہ روز جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، جواد حامد، ساجد بھٹی و دیگر رہنماؤں نے نماز جمعہ ادا کی۔ صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی بد اعمالیوں کی وجہ سے عالم اسلام مشکلات سے دو چار ہے۔ حکمران اللہ کی نافرمانی ترک کر دیں، مخلوق خدا کا استحصال بند کر دیں، محلات میں رہنے کی بجائے اللہ کی مخلوق کے درمیان رہیں، قومی وسائل کا منصفانہ استعمال کریں، کمزوروں، معذوروں کی دستگیری کریں تو اللہ کی ناراضگی خوشنودی میں تبدیل ہو جائے گی اور یہیں سے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام جو معاشرتی اصول بتا تا ہے ان پر عمل پیرا ہونے سے بھائی چارے کی فضا پیدا ہوتی ہے، اسلام دین محبت ہے اوراس کی تعلیمات قیامت تک ذریعہ ہدایت اور بخشش ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top