ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے پاکستان کیلئے روانہ، 22 دسمبر کی صبح لاہور پہنچیں گے

ڈاکٹر طاہرالقادری ایئرپورٹ سے ریلی کی صورت میں رہائش گاہ تک آئیں گے
23 دسمبر کی شب مینار پاکستان پر عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب، 24 کو سنٹرل کور کمیٹی کی صدار ت کرینگے
آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے ہونگے

لاہور (20 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ میں ایک دن کا قیام کریں گے، طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری 22دسمبر کی صبح کو ترکش ائیر لائن پرلاہور پہنچیں گے، جہاں انکا کارکنان کی طرف سے پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔ سربراہ عوامی تحریک ریلی کی صورت میں ائر پورٹ سے رہائش گاہ پہنچیں گے، ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق سربراہ عوامی تحریک 23دسمبر کی شب مینار پاکستان پر منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں غیر ملکی مہمانوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ 24دسمبر کو پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے اہم فیصلے کرینگے۔ ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک 27دسمبر کو کالج آف شریعہ اینڈ سائنسز کے سالانہ کانووکیشن میں بطور چیف گیسٹ شریک ہونگے اور ان کی آئندہ کی سیاسی مصروفیات کا اعلان سنٹرل کور کمیٹی کرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سربراہ عوامی تحریک کی صحت پہلے سے بہتر ہے تاہم انکا علاج جاری ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top