جنوبی کوریا: میلاد النبی (ص) کی روح فروغِ امن و محبت ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

بوسان: منہاج القرآن انٹرنیشنل بوسان کے زیرِاہتمام منہاج اسلامک سنٹر میں ’میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ کا انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے، کانفرنس میں منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج القرآن جاپان کے راہنماء علی عمران قادری، علامہ محمد اعجاز ملک، محمد اصغر بانگی سمیت بوسان اور اس کے مضافاتی علاقوں سے عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ کانفرنس کی میزبانی بابر علی قادری، عقیل مجاہد اور محمد نعیم کر رہے تھے۔

میلادِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں مقامی ثناء خوانوں کے علاوہ مہمان ثناء خوان محمد نواز چشتی بھی شامل تھے، جن کے مترنم انداز اور مسحور کن آواز نے سماں باندھ دیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے میلادِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہ تخلیقِ کائنات ہیں۔ میلاد کی اصل یہ ہے کہ ہم مخلوقِ خدا سے محبت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہاج القرآن انٹرنیشنل کا پیغام یہ ہے کہ تمام اختلافات بھلا کر اتحاد و اتفاق کی اعلیٰ مثال قائم کریں اور دیارِ غیر میں اچھے مسلمان اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top