جنوبی کوریا: ڈاکٹر حسین محی الدین کی صدارت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس

سیؤل: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی صدارت میں منہاج اسلامک سنٹر شیوا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا اور پاکستان عوامی تحریک جنوبی کوریا کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج ایشن کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج ایشن کونسل کے صدر علی عمران، پاکستان عوامی تحریک جنوبی کوریا کے صدر مردان علی قادری، سیکرٹری جنرل محمد بوٹا قادری، محمد رضا قادری، ملک محمد اعجاز، عبدالمصطفیٰ شاہین، جاوید علی سجن، مرزا ساجد بیگ، ظہیر عباس اور محمد اصغر بانگی شریک تھے۔ مشترکہ اجلاس میں منہاج القرآن جنوبی کوریا اور پاکستان عوامی تحریک کی تنظمِ نو سمیت مختلف نئی تنظمات کے قیام زیرِ غور رہا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کارکنان کی مشاورت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کو سیؤل، کھیونگی دو، تھیگو اور بوسان کی چار ذیلی تنظیمات میں تقسیم کرتے ہوئے جلد از جلد تنظیمات کو مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں ہدایت دی کہ ہر تنظیم اسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لائے جس میں قرآنِ مجید کی تعلیم کا خاص طور پر اہتمام کیا جائے۔ تنظیمات خواتین اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص طور پر توجہ دیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نئے رفقاء کو خوش آمدید کہا اور ان میں رفاقت کی اسناد تقسیم کیں۔ نئے رفقاء میں محمد نواز چشتی، غلام حسین، سمیع علی قادری، سجاد حسین، اصغر بانگی، شہزاد علی بھٹی اور اسرار خان شامل تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی صدارت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک جنوبی کوریا کا مشترکہ اجلاس۔ یہ ...

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Monday, January 11, 2016

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top