اے آر وائی نیوز پر دہشتگردی، پاکستان عوامی تحریک کاہنگامی اجلاس

حملے کی تحقیقات اور دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، اجلاس میں فیصلہ
اے آر وائی سمیت تمام میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے، اجلاس میں مطالبہ
اے آر وائی نیوز قومی ایشوز پر عوام کی رہنمائی کر رہا ہے، سچ دکھانے کی سزا دی گئی، خرم نواز گنڈا پور
حکومت میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی، خرم نواز گنڈا پور

لاہور (13 جنوری 2016) اے آر وائی نیوز پر دہشتگردی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں میجر(ر) محمد سعید، نور اللہ صدیقی، عامر فرید کوریجہ، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، جواد حامد، احمد نواز انجم، مظہر علوی، عرفان یوسف، فرح نازو دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ اے آر وائی نیوز پر دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اے آر وائے نیوز پر حملہ حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اے آر وائی نیوزقومی ایشوز پر عوام کو رہنمائی دے رہا ہے، سچ دکھانے کی سزا دی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک مطالبہ کرتی ہے اے آر وائی نیوز اسلام آباد پر حملے کی فوری تحقیقات کی جائیں، ملوث عناصر کو فور ی گرفتار کر کے حقائق منظر عام لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اے آر وائی سمیت تمام میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔ اجلاس میں اے آر وائی نیوز کے زخمی کارکن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top