موجودہ حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں: انجینئر رفیق نجم

فیصل آباد (20 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے نئے سال کے آغاز پر دہشتگردی کے پے در پے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران آپریشن ضرب عضب کا کریڈٹ ہائی جیک کرنے پر توانائیاں خرچ کرنے کی بجائے قومی ایکشن پلان پر عمل کرتے تو دہشتگردی کو کنٹرول کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے چارسدہ باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بے گناہ کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 66، 67 کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علماء کونسل سنٹرل پنجاب کے نائب صدر علامہ عزیزالحسن اعوان، رانا رب نواز انجم، غلام محمدقادری، عبدالرشیداعوان، حاجی نصیراحمد، میاں اشرف قادری، سہیل مقصود، میاں اکرام الحق طاہر، سیدطسن گیلانی، محمدشفیق قادری، عمران شاہد، ڈاکٹر خالد محمود، میاں ظفراقبال، سلیمان غازی، ناصروارثی، استخاراحمد، زین العابدین بھی موجودتھے۔

انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ موجودہ حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں بلکہ دہشتگردوں کے پروموٹر اور سپورٹر ہیں۔ قومی ایکشن پلان کے حوالے سے ایک سال زبانی جمع خرچ میں گزارنے والے حکمرانوں کو عوام کے جان و مال اور ملکی بقا سے زیادہ اپنے اقتدار اور جان و مال کی فکر ہے۔ حکمرانوں نے ملک اور عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک مخصوص ذہن کا نام ہے جو کسی بھی مذہب و ملت میں ہوسکتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن اور اسکے کارکن پوری دنیا میں قیام امن اور فروغ امن کیلئے بھر پور جدوجہد کررہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top