کرپٹ اور حادثاتی لیڈر شپ کی وجہ سے عوام کا جمہوریت اور ریاست سے رشتہ کمزور ہوا: ملک سرفراز

فیصل آباد(25 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن پی پی 71 کے صدر ملک سرفراز قادری نے کہا ہے کہ دھاندلی کر کے اقتدار میں آنے والی خوفزدہ اور دوہرے معیار والی حکمران قیادت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتی۔ کرپٹ اور حادثاتی لیڈر شپ کی وجہ سے عوام کا جمہوریت اور ریاست سے رشتہ کمزور ہوا۔ ہم اس رشتے کو مضبوط بنانے کیلئے آخری حد تک جائینگے اور اس جدوجہد میں جان و مال کی قربانیاں کوئی بڑی بات نہیں ہو گی۔ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انقلاب کا سفر جاری ہے، انقلاب کا یہ قافلہ خوشحالی اور نظام کی تبدیلی کی منزل تک پہنچ کر ہی دم لے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 71 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیدثقلین شاہ، راناعطاء الرسول، محمدنعمان، چوہدری عبدالحفیظ، باؤ افتخار، ملک ناصر محمود، محمد رمضان چشتی، غلام نبی قادری، راناجاوید، ڈاکٹر ضیاء عزیز اور محمد جمیل قادری بھی موجودتھے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے کارکنوں کا کسی بھی مرحلہ پر ساتھ نہیں چھوڑا جس طرح کارکنوں نے انصاف کے نظام کیلئے قربانیاں دیں اسی طرح قیادت نے بھی شانہ بشانہ قربانیاں دیں۔ ہماری منزل انقلاب ہے، انقلاب کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور بہت جلد لوٹ کھسوٹ کا نظام اپنے انجام کو پہنچے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top