وفاقی وزیر ریلوے کی مزدوروں کو دھمکیاں فاشزم ہے: عوامی تحریک پنجاب

خواجہ سعد نے اورنج لائن کو ریلوے کی زمین ’’گفٹ‘‘ کی، دھمکیوں کا تعلق ممکنہ ردعمل سے ہے
وقت بتائے گا ریلوے کا پہیہ کن کے سروں سے گزرتا ہے: بشارت جسپال، مشتاق نوناری
حکمران فرعون بننے سے قبل فرعون کا انجام ذہن میں رکھیں: رہنماؤں کا اجلاس سے خطاب

لاہور (یکم فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے وفاقی وزیر ریلوے کی مزدوروں کو دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فاشزم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے اورنج لائن منصوبہ کو ریلوے کی زمین ’’گفٹ‘‘ کی اور زبردستی ریلوے کوارٹرز کو خالی کروارہے ہیں۔ ممکنہ شدید ردعمل سے بچنے کیلئے ملازمین کے ’’سروں سے ریلوے گزارنے‘‘ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران فرعون بننے سے قبل فرعون کا انجام ذہن میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ ریلوے کا پہیہ کن کے سروں سے گزرتا ہے۔ اجلاس میں مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، راجہ زاہد، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمرانوں کا ایک گینگ میگا پراجیکٹ کی آڑ میں خزانہ لوٹ رہا ہے اور غریب شہریوں سے گھر چھین رہا ہے۔ لوگوں کو بے گھر کرنے کی اس طرح کی دہشتگردی پہلے نہیں دیکھی گئی۔ مشتاق نوناری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمران لاہور اور ملک کیلئے ایک آفت بنے ہوئے ہیں۔ اورنج لائن کا منصوبہ لاہور کے قدرتی حسن، ماحولیات، غریب خاندانوں کیلئے زہر قاتل ہے جس کے خلاف آج تمام جماعتیں احتجاج کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں غریب عوام کو روزگار اور چھت سے محروم کررہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top