نیوجرسی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نیوجرسی میں یوتھ ورکشاپ

 منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ نے منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیوجرسی میں 17 جنوری 2016 کو یوتھ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا موضوع ’مغربی معاشرت میں نوجوانوں کا کردار‘ تھا، اس کے مہمانِ خصوصی الشیخ عبدالباسط الازہری تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ محمد شریف کمالوی نے حاصل کی۔ منہاج القرآن سنڈے سکول کے طلبہ نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا۔

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبدالباسط الازہری کا کہنا تھا کہ دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے مسلمان نوجوانوں کو مشترک اور عمومی اقدار کو معاشرے میں جگہ دے کر بکھری ہوئی نسلِ انسانی کو متحد کرنے کا عمل اپنانا ہو گا۔ انہوں نے معاشرتی ترقی میں ہر فرد کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے انسانی فلاح کا اہم ترین عنصر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر فرد کو اپنی صلاحیتوں اور زندگی کے مقصد سے باخبر ہونا چاہیے اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ شیخ عبدالباسط نے ورکشاپ کے شرکاء کو ’موجودہ حالات میں مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ان کا حل‘ کا موضوع دے کر مختلف گروپس میں تقسیم کردیا۔ تمام گروپس نے بحث ومباحثہ کے بعد مسائل کے حل تجاویز کیے جن پر مکالمہ کیا گیا اور تمام مسائل اور ان کے حل وائٹ بورڈ پر لکھے گئے۔

شرکاء نے یوتھ ورکشاپ کے انعقاد اور فارمیٹ کو بےحد سراہا اور اسے جاری رکھنے پر زور دیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top