ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج جھوٹے مقدمات مسترد کرتے ہیں: عوامی تحریک

حیرت ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14شہیدوں کا کیس کوئی سننے کے لئے تیار نہیں، ترجمان عوامی تحریک

لاہور (10 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج تمام مقدمات جھوٹے، لغو اور من گھڑت ہیں، تمام مقدمات سیاسی اور پولیس نے موجودہ حکمرانوں کے دباؤ پر درج کئے ہیں۔ عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہاکہ حیرت ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہیدوں کا کوئی کیس نہیں سن رہا مگر پولیس کی معیت میں درج کروائی گئی جھوٹی ایف آئی آرز پر دن رات سماعتیں جاری ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج تمام جھوٹے مقدمات مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کی جائے، جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمشن کی رپورٹ شائع کی جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن آپریشن میں حصہ لینے والے افسران کو کیس کے فیصلہ تک نوکریوں سے الگ کیا جائے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی کردار کشی بند کی جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top