شو آف ہینڈ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے: وکلاء عوامی تحریک

پنجاب میں شو آف ہینڈ کی ترمیم لانے والی ن لیگ نے سندھ میں اس ترمیم کی مخالفت کی
اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، نعیم الدین ایڈووکیٹ، محمد ناصر ایڈووکیٹ و دیگر

لاہور (11فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رہنماؤں نے شو آف ہینڈ کے حوالے سے سندھ لوکل گورنمنٹ کی مجوزہ ترمیم کالعدم قرار دئیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فیصلہ آئین کے مطابق ہے اور اس سے جمہوریت کو تقویت ملے گی۔ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ اور محمد ناصر ایڈووکیٹ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں شو آف ہینڈ کے ذریعے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں کے انتخاب کو چیلنج کر رکھا ہے۔

اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حیرت ہے پنجاب میں شو آف ہینڈ کی ترمیم لانے والی ن لیگ نے سندھ میں اس ترمیم کو چیلنج کیا جو قول و فعل کا تضاد اور دوہرے معیارات والی سیاست کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے خفیہ رائے شماری کی، آئینی ترمیم کے خلاف پنجاب اسمبلی کا ایوان استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کو عوامی تحریک نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ ان شاءاللہ آئین و جمہوریت کی فتح ہو گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top