ن لیگ کی عسکریت پسندی کے خلاف سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا: خرم نواز گنڈا پور

ن لیگ کے انتہا پسند سیاسی کارکنوں کو قتل کر رہے ہیں، بربریت کے خلاف سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا
حکمران جماعت نے ماڈل ٹاؤن میں بھی ہمارے سیاسی کارکنوں کو قتل کیا، سردار منصور سے گفتگو

لاہور (14 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ن لیگ کے انتہا پسند سیاسی کارکن قتل کر رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو حکمران جماعت کی عسکریت پسندی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں پی پی کارکن کی ہلاکت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

عوامی تحریک آزاد کشمیر کے صدر منصور خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کارکن کی ہلاکت کا تعلق ریاستی انتخابات سے ہے، ن لیگ دہشت پھیلا کر انتخابی نتائج ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی پرامن سیاسی فضا کو ن لیگ کے وزیروں نے نفرت انگیز بیانات دے کر خون آلود کردیا۔ حکمران جماعت نے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی، فیصل آباد اور گڑھی شاہو لاہور میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کو قتل کیا۔ ن لیگ ایک نیم سیاسی جماعت اور مکمل عسکری گروپ ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ن لیگ کی سیاسی غنڈہ گردی کے خلاف متحد ہو کر جواب دیا جائے۔

عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، خواجہ عامر فرید کوریجہ، شہزاد نقوی اور ساجد بھٹی نے بھی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کارکن کی ن لیگی غنڈوں کے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس قتل کے اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکن کے قتل پر پیپلز پارٹی کے کارکنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اس بربریت کے خلاف ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top