اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام ’عالمی سفیر امن کانفرنس‘ کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام کانگریس ہال میں قائد ڈے اور ’’عالمی سفیر امن‘‘ کے نام سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف فورمز کے عہدیداران و کارکنان، لوکل باڈیز کے نمائندوں سمیت پاکستانی و اٹالین کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ اٹلی میں اپنی نوعیت کا پہلا تھا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض منہاج القرآن مرکز کارپی کے اویس شہزاد چیمہ نے سرانجام دیئے۔ شیخ الاسلام سے منسوب تحریکی ترانے اور ملی نغمے بھی بذریعہ پروجیکٹر پروگرام میں دکھائے گئے۔ شیخ الاسلام کی زندگی پر عالم اسلام کی عظیم ہستیوں کے تاثرات پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی، جو اٹالین اورانگلس زبان میں تھی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کی سٹوڈنٹ عائشہ علی نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں امن کی داعی تنظیم کے طور پر جانی جاتی ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل نے پوری دنیا میں امن، محبت اور علم کے پیغام کو عام کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ چونتیس سال سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوں میں بھرپور جدوجہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دستیاب ہے۔ یہ مبسوط فتویٰ اُردو، انگریزی، ہندی اور انڈونیشین زبانوں میں شائع ہوچکا ہے جب کہ عربی، نارویجن، ڈینش، فرانسیسی، جرمن اور اسپینش زبانوں میں زیراشاعت ہے۔ شیخ الاسلام نے ’فروغِ اَمن اور اِنسدادِ دہشت گردی کا اِسلامی نصاب (Islamic Curriculum on Peace and Counter-Terrorism) ترتیب دے کر نہ صرف اُمتِ مسلمہ بلکہ پوری دنیا کو ایک عدیم النظیر اور فقیدالمثال تحفہ دیا ہے۔

اس موقع پر نغموں کی گونج میں میٹر بائے میٹر کا کیک کاٹ کر کارکنوں نے اپنے قائد سے عہد وفا اور محبت کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر پر شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام تھا۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ​

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top