جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضلین کا اعزاز، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نمایاں پوزیشنز

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی تعلیمی ادارے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے ہونہار فاضلین حافظ تحسین اعظم اور حافظ شکیل اکرم نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سبجکٹ سپیشلسٹ کے لیے 2016 میں منعقدہ امتحان میں بالترتیب پہلی اور آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ حافظ تحسین اعظم اور حافظ شکیل اکرم نے منہاج یونیورسٹی لاہور سے عربیک میں ماسٹرز ڈگری اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سے الشہادۃ العالمیہ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہیں منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2015 میں منہاج یونیورسٹی کے چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے گولڈ میڈل بھی دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی ہمیشہ ان کا کردار نمایاں رہا۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے پرنسپل ڈاکٹر ممتازالحسن باروی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل، اساتذہ کرام اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضلین کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے شاندار مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top