ڈاکٹر طاہرالقادری کے 65 ویں یوم ولادت کے حوالے سے یونین کونسل 105 میں ’’سفیر امن‘‘ کے عنوان سے پروقار تقریب

لاہور (27 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے 65 ویں یوم ولادت کے حوالے سے یونین کونسل 105 میں ’’سفیر امن‘‘ کے عنوان سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں شاہد لطیف، محمد اقبال ڈوگر، عادل ظہیر، سید سجاد حیدر، رائے منصب علی ایڈووکیٹ، عبدالرشید ڈوگر و دیگر نے کیک کاٹا اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا کی، سفیر امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ منہاج القرآن شاہد لطیف نے کہا کہ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کے افکار و نظریات نے کروڑوں نوجوانوں کی ایسی تربیت کی ہے کہ وہ حق و سچ کے علمبردار بن گئے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں، اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں قیام امن کے فروغ کیلئے مرکزی کردار اداکررہے ہیں اسی لیے وہ دنیا میں امن کے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top