سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن کا آڈھا میں قائد ڈے پر محفل سماع کا انعقاد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن پی پی 129 نے تحصیل ڈسکہ کے گاؤں آڈھا میں محفلِ سماع کا انعقاد کیا، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے ناظم ناصر محمود مان نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسراء اور پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے صدر اللہ رکھا قادری تھے۔ محفل سماع میں قوال قیصر علی نے اپنے فن کا مظہرہ کیا۔

محفلِ سماع میں تحریک منہاج القرآن پی پی 129 کے صدر حافظ محمد علی اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top