وزیرآباد: ادب و اطاعت رسول امت کے احیاء کا واحد ذریعہ ہیں

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے عشقی و حبی تعلق قائم کرنا ایمان کا بنیادی تقاضا ہے اور اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے اطاعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی سب سے بڑا وسیلہ ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ کے مطابق دینی و دنیاوی زندگی کے لئے معیار اخذ کر کے ہم دور حاضر میں ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد نے تحریک منہاج القرآن دھونکل اور نظامت دعوت کے زیراہتمام دھونکل وزیرآباد میں منعقدہ درس قرآن میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کی پہچان اور شناخت صرف اور صرف حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس ہے اور بحیثیت قوم وملت ترقی اور کامیابی صرف حضور کی اطاعت میں ہے۔ درس عرفان القرآن کی یہ نشست ملک بھر میں جاری دروس عرفان القرآن کے سلسلہ کی ایک کڑی تھی جس کا اہتمام تحریک منہاج القرآن دھونکل وزیرآباد منہاج القرآن ویمن لیگ دھونکل اور یوتھ لیگ دھونکل نے مل کر کیا تھا۔ اس تقریب میں تقریبا 2000 خواتین اور ایک ہزار سے زائد مردوں نے شرکت کی۔

وسیع و عریض گراؤنڈ میں درس کا اہتمام کیاگیا تھا۔ درس میں مہمان خصوصی محمد ظفر صاحب اور محمد نواز نمبردار تھے۔ جناب طلعت محمود نے مہمانوں کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کا تحفہ پیش کیا۔ دھونکل میں درس قرآن نے ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کو ایک نئی پہچان اور اٹھان دی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top