اٹک: منہاج گرلز ہائی سکول حضرو میں قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 12 مارچ 2016ء

کامرہ: بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کامرہ اور حضرو کی تنظیمات نے منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنماء ساجد محمود، الحاج نوازش علی، تحریک منہاج القرآن اٹک کے ناظم حاجی عبداللطیف اور پاکستان عوامی تحریک اٹک کے صدر ملک وراثت علی سمیت منہاج القرآن پوسٹ گریجوایٹ کالج کامرہ اور منہاج القرآن پوسٹ گریجوایٹ کالج کامرہ کے اساتذہ اور طلبہ شریک تھے۔

منہاج القرآن پوسٹ گریجوایٹ کالج کامرہ کے ڈائریکٹر نعیم احمد اور منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو کی پرنسپل نسیم شفق نے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فروغ امن اور انسدادِ دہشتگردی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ جس سے ملک و ملت کا مثبت تصور اجاگر ہو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو اسلام کی اصل تعلیمات سے روشناس کروایا جائے تاکہ انہیں انتہاپسندی کے زہرِ قاتل سے بچایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام کی سرپرستی میں منہاج ایجوکیشنل سوسائٹی معیاری اور مساوی تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ منہاج ایجوکیشنل سوسائٹی کا نصاب طلبہ میں ملی شعور کی بیداری اور ان کی صلاحیتوں کے اظہار میں معاونت کر رہا ہے۔

تقریب میں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام ہر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top