منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ اخلاقی اور روحانی تربیت فراہم کررہے ہیں: صاحبزادہ فیض محمود فیضی

مورخہ: 20 مارچ 2016ء

راولپنڈی (20 مارچ 2016ء) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر فیض محمود فیضی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں میں جدید و قدیم علوم پر مشتمل تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ، بچوں کی اخلاقی اور روحانی تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں خدمت دین، قیام امن اور ملک میں سیاسی شعور دینے کے ساتھ ساتھ منہاج ایجوکشن کے تعلیمی اداروں کے ذریعے قوم کے نونہالوں کی بہترین تربیت گاہیں فراہم کر کے سرسید ثانی کا کرداراداکیا ہے۔ اس موقع پر علامہ میر زمان قادری، پرنسپل تہمینہ ناز، راحت کاظمی، غلام علی خان، ریاض محمود قادری، عابد محمود، حاجی غفور، شیخ جاوید عالم، فوزیہ عباسی نے خطاب کیا اور معززین علاقہ، والدین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پر تحریک القائم کے چئیرمین راحت کاظمی نے کہا کہ منہاج سکول سسٹم کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ، سب سے پہلے تعلیم میں جدید و قدیم علوم کا امتزاج دے کر جدت پیدا کی ہے،اس موقع پر پرنسپل منہاج سکول تہمینہ ناز نے کہا کہ علاقے کے لوگ اپنے بچے کو کسی بھی ادارے میں داخل کروانے سے پہلے اس ادارے کے بارے میں اچھی طرح جانچ پڑتال کر کے داخل کروائیں کیونکہ بہترین تعلیمی ادارہ ہی ہمارے بچوں کو بہترین بنیاد بن کرسکتا ہے۔

غلام علی خان نے کہا کہ منہاج ماڈل سکول کی صورت میں علاقے میں ایک بہترین ادارہ موجود ہے، اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے اس ادارے سے استفادہ حاصل کریں اور اپنے بچوں کو منہاج سکول سسٹم کا حصہ بنائیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top