سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس: عوامی تحریک کے مزید گواہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 29 مارچ کو اپنا بیان قلمبند کروائیں گے

مورخہ: 28 مارچ 2016ء

لاہور (28 مارچ 2016) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے آج 29 مارچ کو مزید گواہ پیش کئے جائیں گے، گواہان انسداد دہشتگردی کی عدالت IIکے جج خواجہ ظفر اقبال کی عدالت میں شہادتیں قلمبند کروائیں گے، پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دائر کئے گئے استغاثہ میں اب تک 9گواہان اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاہے کہ عدالت کے معزز جج ہمیں فورس کر رہے ہیں کہ ہم جلد سے جلد تمام گواہان کو پیش کر دیں تا کہ وہ فوراً کوئی فیصلہ سنا سکیں کیونکہ وہ ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم دکھ سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں آئین کے آرٹیکل 10-A کے مطابق فیئر ٹرائل نہیں مل رہ، آئین کا آرٹیکل 13 کہتا ہے کہ ایک ہی وقوعہ کے ملزم پر دو بار فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی اور نہ ہی دو بار ٹرائل ہو سکتا ہے مگر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو پولیس کی طرف سے 510 کی ایف آئی آر میں بھی بطور ملزم ٹرائل کیا جا رہا ہے اور ہماری طرف سے درج کروائی جانیوالی ایف آئی آر نمبری 696 میں انکا ٹرائل جاری ہے، اس لاقانونیت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا مگر وہاں نوٹس تک جاری نہیں کئے گئے اور ہماری درخواست خارج کر دی گئی جسکے خلاف ہم سپریم کورٹ سے رجوع کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالات جیسے ہی کیوں نہ ہوں ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top