MWF کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

مورخہ: 31 مارچ 2016ء

ہر جوڑے کو جہیز کا مکمل سامان اور دیگر بہت سے تحائف بھی دئیے جائینگے، سید امجد علی شاہ
20 مسلم، 3 مسیحی اور ایک ہندو جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے، اجلاس سے خطاب
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی اور شوبز سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگی

لاہور (31 مارچ 2016) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 اپریل (اتوار) کو ہونیوالی شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں۔ اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں 20 مسلم، 3 مسیحی اور ایک ہندو جوڑا شامل ہے۔ ہر جوڑے کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے جہیز کا مکمل سامان اور دیگر بہت سے تحائف بھی دئیے جائینگے۔ انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں جب غریب کیلئے بیٹی اور بہن کی شادی کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ان حالات میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے ہمیشہ ایسے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں مسائل کا حل نظرآیا ہے۔ اس سال بھی 24 غریب اور بے سہارا بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار اور عظیم الشان تقریب 3 اپریل کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل گراؤنڈ میں دن 10 بجے ہوگی۔ ہر بیٹی کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا گھریلو استعمال کا سامان دیا جائیگا۔ دولہا اور دلہن کے 60 مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی جائیگی۔ اس طرح تقریباً 2500 افراد کیلئے کھانے کا انتظام کیا جائیگا۔ پنڈال کو خوبصورتی سے سجا کر خوشی کی اس تقریب کو منایا جائیگا۔ مسلم جوڑوں کیلئے منہاج القرآن علماء کونسل کی خدمات لی جائیں گی جبکہ مسیحی اور ہندو جوڑوں کے نکاح ان کے مذہبی رہنما پڑھائیں گے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی اور شوبز سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگی۔ اجلاس میں خرم شہزاد، عثمان شاہ، حاجی منظور، میاں افتخار، ایوب انصاری، عمران شوکت، شہزاد رسول، شاہد لطیف و دیگر نے بھی شرکت کی۔

Lahore: Mass marriage ceremony to be held under Minhaj Welfare Foundation on April...

Posted by Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan on Tuesday, March 29, 2016

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top