17 جون کو یوم شہدا منایا جائے گا، تاریخی اجتماع ہو گا، حافظ غلام فرید

مورخہ: 11 مئی 2016ء

شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رنگ لائے گا، حکومتی دہشتگرد انصاف کا راستہ نہیں روک سکتے
کارکن 17 جون کو یوم شہدا کی تیار ی کریں، شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص لیا جائے گا
منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب

لاہور (11 مئی 2016) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس لاہور کے امیر حافظ غلام فرید کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کے ناظم اشتیاق حنیف مغل، حنیف قادری، انجینئر ثناء اللہ، اصغر ساجد، حافظ صفدر علی، اصغر ناز سمیت لاہور کے تمام ٹاؤنز کے عہدیداران بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا کہ 17جون کو یوم شہدا منایا جائے گا، اور تاریخی اجتماع ہو گا عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے لاکھوں کارکنان اور شہید بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری تاریخ ساز خطاب کریں گے، انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رنگ لائے گا، حکومتی دہشتگرد انصاف کا راستہ اب زیادہ دیر تک نہیں روک سکیں گے۔ 17 جون کو لاہور کے عوام انصاف، امن اور حقیقی انقلاب کیلئے جرات کے ساتھ گھروں سے نکلیں گے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے وارثوں کو یقین دلاتے ہیں کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، انصاف، عدالتوں اسمبلیوں سے نہ ملا تو سڑکوں پر انقلاب کی صورت میں ملے گا، انہوں نے کہا کہ حکمران ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی طاقت سے خوفزدہ ہیں، قاتل حکمرانوں نے دن پورے ہو چکے ہیں، جلد عوامی انقلاب کے ذریعے دہشتگرد اور کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا، شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص لیا جائے گا، عوام تیار رہیں۔ 17جون ظلم و جبر کے خاتمے کا دن ہو گا۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ کارکن 17جون کو ہونے والے یوم شہدا کی تیاریاں کریں، قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری بھی جلد پاکستان آ رہے ہیں، انکا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top