تحریک منہاج القرآن کے عظیم جانثار نوجوان سکالر عابد طاہری منہاجین رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

مورخہ: 19 مئی 2016ء

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل اور تحریک منہاج القرآن کے عظیم جانثار اور انتہائی متحرک کارکن محمد عابد طاہری منہاجین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کا تعلق میانوالی کے علاقے قمر مشانی سے تھا۔ مرحوم نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مرکزی سیکرٹریٹ اور مقامی تنظیم میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محمد عابد طاہری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جواں سالہ بیٹے کی وفات مرحوم کے والدین اور عزیز و اقارب سمیت تحریک منہاج القرآن کے تمام کارکنان کے لیے انتہائی کربناک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور اور دیگر قائدین نے بھی عابد طاہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top