قربِ الٰہی کی خواہش ایسا وظیفہ ہے جو بندے کو اللہ کے قریب کر دیتا ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 30 جون 2016ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ شہر اعتکاف کی چوتھی مجلس میں شریک ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تقوی اور حسن خلق کا کمال درجہ پر جمع ہو جانے کا نام ولائت ہے۔ تقویٰ، حسنِ اخلاق، وسعتِ قلب اور مخلوقِ خدا کی محبت سے ولایت تشکیل پاتی ہے۔ ولی کی نشانی یہ ہے کہ وہ اللہ کا فیض مخلوق میں تقسیم کرنیوالا ہوتا ہے، لوگوں کیساتھ قطع تعلقی نہیں صلہ رحمی کرتا ہے۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ ہماری محنت اگر اللہ رب العزت کے حضور قبول کرلی جائے تو اس سے بڑی کوئی نعمت نہیں۔ ہم اپنے دل کو اللہ کے ساتھ ایسا جوڑ لیں کہ پھر من میں کسی اور کا دھیان باقی نہ رہے۔ روحانی سفر میں جب بندے پر یہ حالت غالب تو پھر اللہ کی محبت کی لذت ملتی ہے۔

شیخ الاسلام کے خطاب سے قبل محفل نعت منعقد ہوئی، جس میں منہاج نعت کونسل امجد بلالی برادران، ظہیر بلالی برادران، شہزاد برادران اور آخر میں عالمی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج محمد اختر حسین قریشی نے ثناء خوانی کا شرف حاصل کیا۔ اختر حسین قریشی نے اپنے مخصوص انداز میں ثناء خوانی کر کے ہزاروں شرکاء سے داد وصول کی۔ شیخ الاسلام نے الحاج اختر حسین قریشی کی حوصلہ مندی اور دل جوئی کرتے ہوئے خوب پذیرائی فرمائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top