جاپان: منہاج القرآن اسلامک سینٹر کوگاشی اویامہ میں عیدالفطر کا اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز اور منہاج اسلامک سینٹر کوگاشی اویامہ میں عیدالفطر کا اجتماع منعقد ہوا، جس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خطاب کیا۔

عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ عید دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا دین نے مالداروں کے مال میں غریبوں کا حق مقرر کیا ہے۔ عید صدقہ فطر ادا کرنے کے بعد پڑھی جاتی ہے تاکہ صدقہ فطر کے ذریعے غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرنے کا دن ہے جس کی توفیق سے رمضان المبارک میں ہمیں قرآن سننے اور تراویح کی سعادت ملی۔ آج اس کی بارگاہ میں روزے رکھنے والوں کو نوازا جائے گا۔ انہیں آج خیرات رحمت عطا کی جائے گی۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاہور میں قائم آغوش میں 500 یتیم بچوں اور بیت الزہراء میں بچیوں کی کفالت کر رہی ہے اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے۔ اس لیے اپنے صدقات اور فطرانہ آغوش میں جمع کروائیں۔ اختتام پر امت محمدیہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عالم اسلام کی سلامتی و ترقی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے سے لگایا۔ شرکاء کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے پرتکلف دعوت کا انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: حافظ عبدالمصطفی نعیم

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top