پنجاب کے حکمران بچوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئے۔ حافظ غلام فرید

پنجاب میں 6 ماہ 650 سے زائد بچے اغوا ہوئے، حکمرانوں کی کارکردگی کیا ہے؟

لاہور (24 جولائی 2016) تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران لاہوریوں کے بچوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہے۔ صرف پنجاب میں 6 ماہ 650 بچے اغوا ہو ئے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ تخت لاہور کے حکمرانوں نے پولیس کے ادارے میں سیاسی بھرتیاں کر کے اس کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اب پولیس کے ادارے کی کل کارکردگی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں پر گولیاں چلانااور سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جواب دیں اربوں روپے کا بجٹ کھانے والی پولیس لاہور اور پنجاب کے بچوں کی حفاظت کیوں نہیں کر سکتی؟ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈولفن پولیس کی کارکردگی کیا ہے ؟ لاہوریوں کے بچوں کے اغواء، قتل اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ اور حکومت کی بے حسی اور خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، محمد حنیف قادری، انجینئر ثناء اللہ، میاں ممتاز حسین، حافظ صفدر، حاجی فرخ، میاں حسن مرتضیٰ اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے پی پی حلقہ جات کے ناظمین اور صدور بھی موجود تھے۔ حافظ غلام فرید نے کہاکہ بچوں کو تحفظ دینے اور جرائم پیشہ گروہوں کو گرفتار کرنے میں ناکام پولیس افسران کو محکمہ سے نکالا جائے اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ جو حکمران عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کرپٹ اور غاصب حکمرانوں کے خلاف حق کی آواز بلند کر رہے ہیں، لاہور کے عوام انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top